ابنا: ايسوشي ايٹيٹڈ پريس کے مطابق لاس اينجلس ميں پوليس نے وڈلينڈ ہلز کے علاقے ميں ہائي وے پر ايک انيس سالہ نوجوان عبدل آرين کا تعاقب کيا اور اس پر نوے راؤنڈ فائرنگ کي - پوليس نے اعلان کيا ہے کہ يہ انيس سالہ نوجوان بہت تيزرفتاري کے ساتھ ڈرائيونگ کررہا تھا ، پوليس کے روکنے پر اس نے گاڑي سے اتر کے ہائي وے پر دوڑ لگادي۔
اس رپورٹ کے مطابق آٹھ پوليس اہلکاروں نے اس کا تعاقب کيا اور اس پر نوے راؤنڈ گولياں چلائيں جس ميں وہ ہلاک ہوگيا۔
انيس سالہ عبدل آرين کے چچا حامد آرين نے بتايا ہے کہ ان کا خاندان بيس سال قبل افغانستان سے امريکا آيا تھا۔
پوليس نے دعوي کيا ہے کہ عبدل آرين نے پوليس کے تعاقب کے دوران کہاتھا کہ اس کے پاس اسلحہ ہے ليکن ہلاک ہونے کے بعد تلاشي لينے پر پتہ چلا کہ وہ غير مسلح تھا۔
.......
/169